شمالی اور جنوبی کیرولائنا آتشزدگی کی لپیٹ میں، شہریوں کو انخلاء کی ہدایات

10:17 PM, 2 Mar, 2025

ویب ڈیسک: شمالی کیرولائنابلیو رج پہاڑوں میں لگنے والی آگ  نے جنوبی کیرولائنا کی سرحد کے قریب سالودا اور ٹرایون کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، یہ آگ اب تک 400 سے 500 ایکڑ رقبہ جلا چکی ہے اور تاحال آگ پر قابو پانا مشکل نظر آ رہا ہے۔

 حکام نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید پھیل سکتی ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے،اس خطرناک آگ کو  میلبروز فائر کا نام دیا گیا ہے ۔

جنوبی کیرولائنا ہوری کاؤنٹی میں کئی رہائشی علاقوں کو خالی کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، فائر ریسکیو حکام کی جانب سےآگ بجھانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہنری مک ماسٹر نے ریاست بھر میں بیرونی آگ جلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے تاکہ مزید آگ کو بھرنے سے روکا جا سکے۔ 
حکام کی جانب سے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں 119 پر  فوری رابطہ کریں۔

مزیدخبریں