معروف اداکارہ حرا ما نی ڈکیتی کا شکار

09:24 AM, 2 May, 2021

اویس
کراچی ( پبلک نیوز) اداکارہ حرا مانی کے ساتھ بیچ چوراہے ڈکیتی ٗ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کے گھر کے سامنے اسلحہ کے زور پر موبائل زور اور قیمتی اشیا چھین لیں ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی اپنے بچوں کے ہمراہ گھر کے سامنے پہنچیں تو تاک میں موجود دو موٹر سائیکل سوار فوراً ان کی کار کی طرف بڑھے ٗ ایک موٹر سائیکل سوار نے کار کے پیچھے بائیں جا نب کھڑا ہو گیا جبکہ دوسرا سیدھا ونڈو سائیڈ پر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی حرا ما نی تک پہنچ گیا اور ان پر گن تان کر ان سے موبائل فون اور قیمتی چیزوں کی ڈیمانڈ کی۔حرامانی نے فوری طور پر موبائل اور قیمتی اشیا ان ڈاکوئوں کے حوالے کیں جس پر وہ فوری طور پر وہاں پر فرار ہوگئے ٗ اس دوران حرانی کا بڑا بیٹا مزمل کار سے باہر نکل چکا تھا اور یہ سارا منظر دیکھ رہا تھا ٗ ڈاکوئوں کے فرار ہوتے ہی وہ فوری طور پر گھر کی طرف بھاگ نکلا ۔
مزیدخبریں