کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائی، کھوکھر گینگ کے سگے بھائی گرفتار
01:53 PM, 2 May, 2021
کراچی (پبلک نیوز) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی بد نام زمانہ موٹر سائیکل لفٹر کھوکر گینگ کے خلاف کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو سگے بھائی گرفتار۔ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزم شاہ زیب اور شہریار دونوں سگے بھائی ہیں۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔فوٹیج میں شاہ زیب کو ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے دو چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔ ملزمان کے خاندان کے دیگر افراد بھی موٹر سائیکل لفٹنگ کے دھندے میں ملوث ہیں۔ ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکل بلوچستان لے جا کر فروخت کر دیتے تھے۔ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق اینٹی ویکل لفٹنگ سیل کی جانب سے موٹر سائیکل لفٹنگ کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔