کراچی: ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار
01:58 PM, 2 May, 2021
کراچی (پبلک نیوز) ضلع کیماڑی پولیس نے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری کے مطابق سائٹ ایریا سے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار دہشتگردوں نے تخریب کاری کے لیے 2020میں نیا نیٹ ورک بنایا۔ فداحسین جانوری کے مطابق ملزم عجب خان کا بھائی اور والد بھی کالعدم تنظیم کے کارندے رہے۔ گرفتار دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کے لیے نیٹ ورک کو منظم کررہے تھے۔ منگھوپیر روڈ سے ٹارگٹ کلر ولید عرف چکنے کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیراز گروپ سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایس ایم جی رائفل اور 5 بال بم ملے ہیں۔