کراچی کا ایک اور اے ٹی ایم لٹنے سے بچ گیا

02:15 PM, 2 May, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں ایک اور اے ٹی ایم لٹنے سے بچ گیا۔ ڈیفنس خیابان شہباز فیز 6 میں اے ٹی ایم کاٹنے کی کوشش کی گئی۔ بروقت الارم اور شہری کی اطلاع نے کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق واقعہ صبح سویرے صبا ایوینیو نجی بینک کے اے ٹی ایم میں پیش آیا۔ ملزمان اپنے ہمراہ زیرو میٹر گیس اور کٹر مشین لائے تھے۔ ملزمان نے اے ٹی ایم میں داخل ہوتے ہی پہلے سی سی ٹی وی کیمرے پر کالا اسپرے کیا۔ملزمان اے ٹی ایم کا پہلا لاک کاٹ چکے تھے۔ ملزمان اے ٹی ایم میں موجود کیش باکس نکالنا چاہتے تھے۔ الارم بجتے ہی ملزمان اپنا سارا سامان چھوڑ کر بھاگے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔
مزیدخبریں