مزدوری مانگنا جرم بن گیا، مالک نے مزدور کا بازو توڑ دیا

02:29 PM, 2 May, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز) گلشن کنیز فاطمہ میں مزدوری تین سو روپے مانگنے مزدور کا ہاتھ توڑ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مزدور کا مزدوری مانگنا جرم بن گیا۔ ریحان نامی مزدور سچل تھانے کی حدود میں کنیز فاطمہ میں مزدوری کرنے گیا۔ تین سو روپے اجرت پر مالکان سے جھگڑا ہوگیا۔ مالک اور اس کے بیٹے نے تشدد شروع کر دیا۔متاثرہ مزدور کا کہنا ہے کہ میرے ہاتھ پر کندآلے سے کاری ضرب لگائی۔ میرا ہاتھ کئی جگہ سے توڑ دیا۔ ایک ہفتہ سے مقدمے کے اندراج کے لیے اہل خانہ تھانے کے چکر کاٹ رہے ہیں۔
مزیدخبریں