اسلام آباد: وزیر اعظم کا بغیر پروٹوکول دورہ، گاڑی بھی خود چلائی

02:53 PM, 2 May, 2021

احمد علی
وزیر اعظم کا مختلف علاقوں کا بغیر پروٹول دورہ، احساس ریڑی بان مارکیٹ کا بھی دورہ، وزیراعظم خود گاڑی چلا کر پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعظم اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے۔ وزیراعظم کے ہمراہ چیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار، مارگلہ روڈ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا۔اس دوران وزیراعظم کو چیرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔
مزیدخبریں