ایران اور افغانستان کے بارڈرز سیل کرنے کا فیصلہ

05:34 PM, 2 May, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے باڈرز سیل کیے جائیں گے۔ این سی او سی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ باڈرز 4 اور 5 مئی کی رات ایک بجے سیل کر دیئے جائیں گے۔ وائرس کی نئی اقسام اور نئے تغیرات کو روکنے کیلئے افغانستان اور ایران کیساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا. این سی او سی کے مطابق جائزہ کا مقصد زمینی راستے سے آمد ورفت اور بارڈر پر کورونا پروٹوکول کو یقینی بنانا ہے۔ نظرثانی پالیسی 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب رات ایک بجے سے لاگو ہو گی۔ نظرثانی پالیسی 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب تک لاگو رہے گی۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نظرثانی پالیسی کا اطلاق زمینی راستے سے آنے والے لوگوں پر ہوگا۔ نظرثانی پالیسی کا اطلاق کارگو، باہمی تجارت اور پاک افغان ٹریڈ پر نہیں ہو گا۔ بارڈر ٹرمینل ہفتے میں 7 روز کھلے رہیں گے۔ این سی او سی کے مطابق بارڈر ٹرمینل پر ہیلتھ کیئر ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔
مزیدخبریں