فردوس عاشق اور اے سیالکوٹ میں تلخ کلامی پر چیف سیکرٹری پنجاب کا رد عمل

05:54 PM, 2 May, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا سیالکوٹ کے واقعہ پر رد عمل آ گیا ہے۔ انھوں نے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کے رویہ کی مزمت کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے رمضان بازار میں انتظامی افسر کے ساتھ غیر مہذب برتاؤ کی مذمت کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر انتظامی افسران سخت گرمی اور کورونا کی وباء کے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری افسر یا عملے کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔ پنجاب بھر میں انتظامی افسران دن رات عوام کی سہولت کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں جو قابل ستائش ہے۔ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے۔

جواد رفیق ملک کا کہنا ہے کہ فیلڈ میں موجود تمام افسران کی انتھک محنت اور جرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ میں نے اس افسوسناک واقعہ کے حوالے سے تحفظات وزیر اعلی پنجاب تک پہنچا دیئے ہیں۔

مزیدخبریں