عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بارش کی پیشگوئی

09:24 AM, 2 May, 2022

احمد علی
لاہور: ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جس سے حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغرابی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے جو کہ 5 مئی تک موجود رہے گا۔ جس کے باعث 3 مئی تک چاغی، نوشکی، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، لورالائی، مستونگ، ژوب، زیارت، قلات، سبی، نصیر آباد، بارکھان، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج کراچی، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، ٹھٹہ اور بدین میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔ 2 سے 4 مئی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں گرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔ اس کے علاوہ پانچ مئی تک چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرم، گلگت بلتستان، کشمیر، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ممکنہ اثرات: آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث بلوچستان اور سندھ جبکہ 2 سے 3 مئی کے دوران خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب اور کشمیر میں کمزور اسٹرکچرز کو نقصان کا خطرہ ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔
مزیدخبریں