مشہور گلوکار ترسام سنگھ سینی انتقال کرگئے
10:40 AM, 2 May, 2022
90ء کی دہائی کے مشہور میوزک گروپ سٹیریونیشن کے سنگر ترسام سنگھ سینی کا گذشتہ دنوں 54 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ گلوکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرنے والوں میں ریحام خان بھی شامل ہیں۔ آنجہانی گلوکار کا تعلق انڈیا سے تھا۔ انہوں نے میوزک انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔ 90ء کی دہائی کے نوجوانوں میں سٹیریونیشن بہت مقبول تھا۔ ہر کسی کی زبان پر ان کے ہی گانے ہوتے تھے۔ ان کی پاکستان میں بھی بے حد مقبولیت تھی۔ ترسام سنگھ سینی میوزک انڈسٹری میں ” ٹیز” کے نام سے مشہور ہوئے۔ ان کے سپرہٹ گانوں میں گلاں گوریاں، نچاں گے ساری رات سوہنیو وے اور کسی سے یارو مجھے پیار ہو گیا سمیت دیگر شامل ہیں۔ https://twitter.com/SameraBilal/status/1520220773239169026?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1520220773239169026%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fentertainment%2F86124%2Fsinger-tarsame-singh-saini-taz-stereo-nation-music-showbiz-entertainment%2F گلوکاری کے علاوہ ترسام سنگھ نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ انہوں نے سامبرسالسا اور ڈونٹ سٹاپ ڈریمنگ نامی فلموں میں بھی اداکاری کی۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ کی معروف فلموں تم بن، کوئی مل گیا، ریس اور بٹلہ ہاؤس سمیت دیگر کے لیے گلوکاری بھی کی۔ 1989ء میں البم ہٹ دی ڈیک سے مقبولیت حاصل کرنے والے ٹیز کو دیگر بھارتی نژاد برطانوی گلوکاروں کےساتھ ایشیائی فیوژن موسیقی کے علمبرداروں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا جن کی مقبولیت 90 کی دہائی کے اختتام اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں عروج پر تھی۔ https://twitter.com/Yasir_Akhtar_/status/1520260755102355457?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1520260755102355457%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fentertainment%2F86124%2Fsinger-tarsame-singh-saini-taz-stereo-nation-music-showbiz-entertainment%2F ترسام سنگھ سینی حال ہی میں اپنی بیماری سے صحتیاب ہوئے تھے۔ انہیں ہرنیا کا مرض لاحق تھا۔ ڈاکٹروں نے ان کا فوری آپریشن تجویز کیا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ان کا علاج تاخیر کا شکار ہوتا رہا۔ علاج نہ ہونے کی وجہ سے وہ کومہ میں چلے گئے تھے۔ مارچ 2022ء میں کومہ سے باہر آنے پر گلوکار کی فیملی نے ان کی صحت میں بہتری کا بتاتے ہوئے مشکل وقت میں سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا تھا۔ https://twitter.com/Bollywoodirect/status/1520257754903891969?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1520257754903891969%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fentertainment%2F86124%2Fsinger-tarsame-singh-saini-taz-stereo-nation-music-showbiz-entertainment%2F