وزیراعظم کا ترک صدر اور شاہ بحرین سے رابطہ، عید کی مبارکباد دی
05:11 PM, 2 May, 2022
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے عید کی مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلیفون کیا اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے ترک قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کےشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو فون کر کے عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بحرین کیساتھ برادرانہ تعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کےلیے پُرعزم ہیں۔ بحرین کے بادشاہ نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینےکے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔