مصری خاتون نے 5 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد پکا کر کھالیا
05:34 PM, 2 May, 2023
مصری خاتون نے اپنے ہی پانچ سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد پکا کر کھالیا ۔ مصر کی شرقیہ گورنری میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے نے لوگوں کے دل دہلادیے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، مصری خاتون نے اپنے کمسن 5 سالہ بیٹے کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا ، بچے کی لاش کے ٹکڑوں کو پکا کر کھالیا جس کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں خاتون کا کہنا تھا کہ ’ پہلے میں نے اپنے بیٹے پر تین بار کلہاڑی سے وار کیا لیکن اس کے باوجود جب میں نے محسوس کیا کہ بچہ اب بھی زندہ ہے تو بیٹے کو باتھ روم میں لے گئی اوراس کے سر کو جسم سے الگ کردیا اور اس کی کھال اتار کر لاش کے ٹکڑوں کو پتیلی میں ڈال کر پکا یا اور کھالیا‘۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے پہل تو یہ دل سوز واقعہ دیکھ کر پولیس کو خاتون نفسیاتی مسائل کا شکار محسوس ہوئی ۔ بعد ازاں خاتون نے پولیس کو کہا کہ یہ قتل اس کی سوچی سمجھی سازش تھی کہ جسے منصوبہ بندی کے ذریعے اور سوچ بچار کے بعد اس نے عملی جامہ پہنایا ہے۔