وزیر اعظم سے آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات،ملکی صورتحال پر غور

07:40 PM, 2 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف سید عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی سیکورٹی کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں عسکری حکام اور حساس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے سربراہان نے سلامتی کے امور پر بریفنگ دی، وزیر اعظم کو سرحدی امور پر عسکری قیادت نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ چین کی تفصیلات سے آگاہ کیا، وزیراعظم نےکامیاب دورے پر آرمی چیف کو مبارکباد دی۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز میں حاصل کامیابیوں سے آگاہ کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ہوئی، ملاقات وزیر اعظم ہاوس میں کچھ دیر پہلے ہوئی، ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، وزیر اعظم کو سرحدی صورتحال سمیت دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ملاقات میں افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزیدخبریں