‎‎' “ملک میں مارشل لگا دیں “کا بیان فارن فنڈد فتنے کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے'

11:11 PM, 2 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ “ملک میں مارشل لگا دیں “کا بیان فارن فنڈد فتنے کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے ،تم نے سازش کر کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے نمائندوں کی توہین کی۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوا نے تمہیں اور تم نے 22 کروڑ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا، تم نے چار سال اپنے دماغ سے صرف ملک کو لوٹا باقی سب دوسروں کے کہنے پہ کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎تمہیں کبھی آئی ایس آئی نے دوسروں کی کرپشن کا بتایا، کبھی باجوہ نے بتایا تمہارے ثبوت کہاں ہیں، ‎باجوہ اپنی توسیع کے لئے امریکہ سے لابنگ کر رہا تھا اور تم بند کمرے میں اسے تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کر رہے تھے؟،‎باجوہ نے ہزار بار کہا ہو تم نے اسمبلیاں کسی کے کہنے پرکیوں توڑیں؟ ۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ‎قوم کو چار سال سمجھ نہیں آیا ملک اور عوام کو تم نے کس طرح ، کیسے اور کہاں کہاں سے لوٹا، ‎عوام اور ملک کے ساتھ جو ہوا تاریخ میں کہیں کسی ملک کے ساتھ یہ ظلم نہیں ہوا ، ‎چار سال صرف اپنی بیگم اور اُن کی سہیلی فرح گوگی کو نوازا ، ‎چار سال صرف آٹا ، چینی ، بجلی گیس مافیا کو نوازا ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎“ملک میں مارشل لگا دیں “کا بیان فارن فنڈد فتنے کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے ، ‎تم نے سازش کر کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے نمائندوں کی توہین کی۔
مزیدخبریں