پرینیتی چوپڑا کیلئے بری خبر، شوہر کی بینائی جانے کا خدشہ

09:20 AM, 2 May, 2024

ویب ڈیسک: مشہور بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے لیے بری خبر آگئی۔ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد شوہر کے آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیاستدان اور اداکارہ کے شوہر راگھو چڈا آنکھوں کے پیچیدہ انفکشن کے باعث اپنی بینائی سے محروم ہوسکتے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین وزیر سوربھ بھردواج نے انکشاف کیا ہے کہ راگھو چڈا اپنی آنکھوں کی سرجری کیلئے برطانیہ میں ہیں اسی لئے وہ انتخابی مہم میں موجود نہیں ہیں۔

سوربھ بھردواج کے مطابق راگھو آنکھوں کی ایک پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان کی بینائی جانے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

انڈین وزیر نے مزید کہا کہ راگھو چڈا کی جلد صحت یابی کے متمنی ہیں تاکہ وہ واپس آکر پارٹی کی انتخابی مہم میں شامل ہوسکتے ہیں۔

مزیدخبریں