سانحہ9 مئی کو ایک سال مکمل: شہداء کےلواحقین کا اظہار خیال

11:28 AM, 2 May, 2024

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے کے قریب اس پر شہداء کے لواحقین نے اظہار خیال کیا ہے۔9 مئی کے اندوہناک سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کے قریب ہے۔

ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی شہداء کے لواحقین کے دلوں پر لگے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ سانحہ نو مئی کو یاد کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ 

دفیدار محمد حسن خان شہید کے والد کا کہنا ہے کہ "9 مئی کا واقعہ انتہائی غلط اور بےرحمانہ تھا جس میں ہماری فوج سے دشمنی کی گئی"۔ "تمام ذمہ داران کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیے"۔

والد، دفیدار محمد حسن خان شہید نے مزید کہا کہ "میں شہداء اور انکے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں"۔ "مجھے شہداء کے لواحقین کے ساتھ بہت ہمدردی ہے"۔ "جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں"۔

حوالدار محمد اعظم شہید کی بیوہ نے کہا کہ "9 مئی کے واقعے سے ہم سب بہت دکھی ہیں"۔ " شہداء کی تصاویر کی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے"۔ "ہمیں کبھی اپنے شہداء کو فراموش نہیں کرنا چاہیے"۔

حوالدار محمد اعظم شہید کی بیٹی نے کہا کہ " شہداء کی یادگاروں کو نذرِ آتش کرنے والوں کو کڑی سزا ملنی چاہیئے"۔ "بحیثیت شہید کی بیٹی مجھے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کا شدید دکھ ہے"۔ "ہمارا فرض ہے کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں"۔

مزیدخبریں