سانحہ 9 مئی کے حوالے سے نیوز اینکرز کا اظہارِ خیال

12:10 PM, 2 May, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: 9 مئی کی شرپسندی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے مگر تلخ یادیں آج بھی ذہنوں میں پیوست ہیں۔

اس حوالے سے نیوز اینکرز نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اینکر پرسن محمد ظفیر کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

محمد ظفیر کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی کی انہیں کیفر کردار تک پہنچنا چائیے تاکہ آئندہ کسی شرپسند کی جرات نہ ہو کہ وہ شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی کرے۔ شہداء نے اس وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں ان کے لواحقین کو اس عمل سے بہت تکلیف پہنچی ہے۔ 

جویریہ علی اینکر پرسن کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو شہداء کی یاد گاروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ انتہائی مذموم عمل ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے شہداء کے احسانوں کو یاد رکھیں جو وہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہم پر کر گئے۔ جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔

اینکر پرسن علی سرور کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جس طرح شہداء کی یاد گاروں کی بےحرمتی کی گئی وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ شہداء نے اپنی جانیں سرزمین پاکستان کے لئے قربان کی ہیں، شہداء کا ہم پر احسان ہے اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔

مزیدخبریں