ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

01:28 PM, 2 May, 2024

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کی کراچی بندر گاہ پر بڑی کارروائی ، میتھ آئیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کھیپ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔  

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق 224 کلو آئس ، افغانستان سے سوپ سٹونز کی ایکسپورٹ کی آڑ میں، بیلجیئم اسمگل کی جا رہی تھی، منشیات براستہ طورخم، افغانستان سے اپنی منتقی منزل بیلجئم سمگل کرنے کے لئے پہلے کراچی سمگل کی گئی، میتھ ایمفیٹامائن پانچ کنٹینیروں کی چھت اور دروازوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے کراچی پورٹ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا ہے۔ کنٹینر بھجوانے والے دو افغان باشندوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان طورخم بارڈر سے افغانستان فرار کی کوشش کر رہے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اے این ایف منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد اور دنیا  کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں