ویب ڈیسک: گیریژن کمانڈر ملتان نے جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران زخمی ہونے والے پنجاب پولیس کےجوانوں کی نشتر ہسپتال ملتان میں عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق گیریژن کمانڈر ملتان نے تین گھنٹے بہادری سے لڑتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر جوانوں کو داد دی۔
گیریژن کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس جوانوں کی زبردست مزاحمت قابل دید ہے۔ دہشتگردوں کو کبھی بھی ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے مٹانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان کے تمام سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کی جنگ میں یکساں اور اکٹھے ہیں۔ عوام کی سپورٹ کے ساتھ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے متحرک ہیں۔