کسٹم حکام کی بڑی کاروائی , نو کلو سونے کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

01:44 PM, 2 May, 2024

کراچی: کسٹم حکام کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ 

کسٹم حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسمگل کیا جانے والا سونا برآمد کرلیا گیا۔ کراچی سے براستہ دبئی جنوبی افریقہ جانے والی فیملی کو روک کر سامان کی تلاشی لی گئی۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ فیملی کے سامان سے 19 کروڑ روپے بھاری مالیت کے 9.5 کلو سونے کے زیورات اور سکے برآمد ہوئے، ملزمان کو کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں