ویب ڈیسک : سان فرانسسکو پولیس کا UCLA( یونیورسٹی آف کیلے فورنیا لاس اینجلس) پردھاوا ، درجنوں طلبا کو حراست میں لے لیا گیا ، ڈارٹ ماؤتھ کالج سے بھی 100 طلبا پکڑلئے گئے۔
امریکا کی مختلف ریاستوں کی پولیس نے اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کرنےوالے یونیورسٹی طلبا کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کردیا ہے
UCLA کے باہر سخت ترین سیکیورٹی ہے جہاں LAPD، کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول اور لاس اینجلس شیرف کا اسٹاف تعینات کیا گیا ہے ۔
ڈارٹ ماؤتھ کالج نیو ہیمپشائر
نیوہیمپشائر کے قصبے ہنیو ور میں واقع ڈارٹ ماؤتھ کالج سے فلسطینیوں کے حامی مظاہرے میں90 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ہینوور پولیس کی جانب سے جاریکردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ متعدد اعلانات کے ذریعے شرکا سے منتشر ہونے کی اپیل کی تھی تاہم انہوں نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔
مظاہرین کی اکثریت نے کالج اور یونیورسٹی انتظامیہ سے اسرائیل اور غزہ میں جنگ کی حمایت کرنے والی کمپنیوں سے علیحدگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایریزونا یونیورسٹی
دریں اثنا، ایریزونا یونیورسٹی میں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظاہرین کے خلاف کالی مرچ کی گیندوں اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا ہے جس سے متعدد طلبا کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی اور سٹی کالج نیویارک
مظاہرین کی طرف سے شیشے کے دروازوں، دیواروں کو توڑنے اور عوامی املاک کی توڑ پھوڑ کے بعد یونیورسٹی کئی عمارتوں اور گراؤنڈز کو پہنچنے والے نقصان کا سروے کر رہی ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوشے شفیق نے طلباء کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ لیکن مرکزی کیمپس میں کسی بھی امتحان کے لیے مکمل طور پر دور جا رہا ہے۔
فورڈھم یونیورسٹی
یونیورسٹی کے کم از کم 15 طلبا کو گرفتار کیا گیا جب کہ درجنوں مظاہرین نے یونیورسٹی کی لوونسٹائن عمارت کے اندر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
یونیورسٹی ایٹ بفیلو
یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں فلسطینیوں کے حامی احتجاج کے بعد تقریباً 16 افراد کو گرفتار کیا گیا
یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن
اسکول حکام کے مطابق کیمپس میں کم از کم 17 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
یونیورسٹی آف وسکونسن-میڈیسن
پولیس حکام کی پریس ریلیز کے مطابق لگ بھگ 30 طلبا مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: انسداد منی لانڈرنگ پروگرام پر عمل درآمد میں ناکامبی پرمعروف کریپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس کے بانی، چانگ پینگ ژاؤ کو چار ماہ قید کی سزا سنا دی گئی