کراچی : انتظامیہ کا  جے یو آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار، مولانا فضل الرحمان پہنچ گئے

03:31 PM, 2 May, 2024

(ویب ڈیسک ) انتظامیہ نے کراچی میں   جے یو آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا لیکن   مولانا فضل الرحمان   پہنچ گئے۔

کراچی میں   جے یو آئی کا جلسے سے قبل انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر کراچی کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ڈی سی ایسٹ کی جانب سے اجازت نہ دینے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر ڈی سی ایسٹ نے حکم نامہ جاری  کیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  شہر کے اندر حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کسی بھی بڑے عوامی اجتماع کی اجازت نہیں۔

ادھراجازت نہ ہونے کے باوجود جمعیت علمائے اسلام نے نیو ایم اے جناح روڈ پر عوامی اسمبلی کا دنگل سجا دیا ، نیو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کے لیے اسٹیج لگ گیا  اور مولانا فضل الرحمان پہنچ چکے ہیں ۔

جلسہ کی اجازت نہ ہونے پر بھی ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا پلان دے دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں