آصف علی زرداری کا پاکستان  پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی صدارت چھوڑنے کا فیصلہ

04:15 PM, 2 May, 2024

(ویب ڈیسک )میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے  پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنیٹیرینز کی صدارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آصف زرداری نے آئینی تقاضہ پورا کرتے ہوئے پارلیمنٹریین کی صدارت چھوڑی۔  آئینی طور پرصدر کسی پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا ۔کیونکہ   صدر پاکستان کا عہدہ غیر جانبدار ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق   پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی صدر فریال تالپور کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹریین کی صدر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں