PCB سے بڑا استعفیٰ، محسن نقوی نے اہم ٹویٹ کردیا

04:41 PM, 2 May, 2024

(شکیل خان)پی سی بی میں ایک اور ڈائریکٹر مستعفی ہو گئے، پی سی بی ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی ہوگئے،  ڈاکٹر سہیل سلیم نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھیج  دیا، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی انجریز کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔

پی سی بی میڈیکل پینل پر احسان اللہ کی انجری کو غیر ذمہ درانہ طریقے سے ہینڈل کرنے کا الزام تھا ، کھلاڑیوں کی انجریز کے حوالے سے آج چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ موصول ہوئی تھی، ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔ 

؎

دوسری جانب میڈیکل ٹیم نے احسان اللہ کی انگلینڈ کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی، میڈیکل بورڈ کی تجاویز کے مطابق احسان اللہ اپنی فزیوتھراپی اور ری ہیں جاری رکھے،اگر 6 سے 12 مہینوں تک احسان اللہ کی ریکوری نہ ہونے کی صورت میں سرجری آخری آپشن ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ احسان اللہ، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر اور شوال ذوالفقار کی میڈیکل کمیٹی سے تمام رپورٹس موصول ہوئیں۔

صرف 10 دنوں میں ان مکمل رپورٹس کو مرتب کرنے کے لیے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، پروفیسر ڈاکٹر رانا دلاوائز اور پروفیسر ڈاکٹر ممریز کا خصوصی شکریہ۔ ان کا تجزیہ کرکے جلد عوام سے شیئر کریں گے۔ 
 

مزیدخبریں