لاہور ایئر پورٹ سے پی آئی اے کا ملازم گرفتار

05:02 PM, 2 May, 2024

(عدنان ملک)انسانی سمگلنگ کا معاملہ ، ایف آئی اے کا لاہور ائیرپورٹ پر چھاپہ ، پی آئی اے کا عملہ انسانی سمگلنگ کیس میں گرفتار۔ 

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازم محمد ساجد کو ایف آئی اے گرفتار کرکے لے گئی ، پی آئی اے ملازم  کو 10 افراد کو جعلی ویزوں پر سعودی عرب بھجوانے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔ 

ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سیل نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ، گرفتار ملزم سابق گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر کا پروٹوکول افسر بھی رہا ہے ۔ملزم محمد ساجد ائیرلیگ آف پی آئی اے کا عہدیدار بھی ہے۔ 

ایجنسی کے مطابق ملازم ساجد حسین نے ملازمت کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے وعدے پر 10 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔

مزیدخبریں