جماعت اسلامی نے حکومت کو 4 دن  کا الٹی میٹم دے دیا

06:24 PM, 2 May, 2024

حیدر منیر

(ویب ڈیسک ) حیدر منیر: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تاریخ  میں پہلی بار حکومت نے کسانوں سے گندم خریدنے سے انکار کردیا ہے ، ہم 4 دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں اگر حکومت نے یہ پالیسی واپس نہ لی تو وزیراعلی ہائوس کا گھراؤ کریں گے دھرنا دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ  اس وقت ایک بہت بڑا بحران بلخصوص پنجاب میں جاری ہے ، 76 سال میں پہلی بار حکومت نے کسانوں سے گندم خریدنے سے انکار کر دیا ہے ، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خاموش نہیں رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چار دن کے اندر فیصلہ نہیں کرتی تو وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے اور دھرنا دیں گے ، اگر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی تو یہ نا ہو حکومت گھیرانے کی تحریک وقت سے پہلے کسانوں کے ہاتھ شروع ہو جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  ہمارا مطالبہ ہے ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود پچھلے برس گندم درآمد کی اجازت کیوں دی گئی ، اس پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے اور مافیا کو بے نقاب کر کے کٹہرے میں لایا جائے.

مزیدخبریں