ہما قریشی کی حرکت پر سوناکشی سنہا برہم، قانونی نوٹس بھجوانے کی دھمکی
04:47 AM, 2 Nov, 2021
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اور سوناکشی سنہا بہت اچھی دوست ہیں۔ دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پوسٹس پر مضحکہ خیز تبصرے کرتی رہتی ہیں لیکن اب ہما قریشی نے کچھ ایسا کر دیا ہے کہ سوناکشی سنہا کو اس پر غصہ آ گیا ہے۔ سوناکشی سنہا نے ہما قریشی کو قانونی نوٹس تک بھیجنے کی دھمکی دی ہے۔ تاہم دونوں اداکارائوں کے مداحوں کو فکرمند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سوناکشی سنہا نے ہما قریشی کو قانونی نوٹس بھیجنے کی دھمکی مزاحیہ انداز میں دی ہے۔ اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ سارا معاملہ کیا ہے؟ دراصل ہما قریشی نے ہیلووین کے موقع پر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ چہرے پر ماسک پہنے نظر آ رہی تھیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، 'ہیلووین مبارک ہو۔ کل رات کی تصویر۔ ٹوئنکل کھنہ نے اس تصویر پر دل کا ایموجی شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوناکشی سنہا نے انسٹا اسٹوری پر ہما قریشی کی اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'تعریفیں حاصل کرنے کے لیے میری تصویر کو پوسٹ کرنا بند کریں۔ میں آپ کو قانونی نوٹس بھیج رہی ہوں۔ ہما قریشی کی اس پوسٹ پر ان کے بھائی ثاقب سلیم نے بھی تبصرہ کیا اور لکھا کہ یہاں بھی دھوکہ دے رہی ہیں۔ اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے سوناکشی سنہا نے لکھا، 'وہ لوگوں کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ بہت خوبصورت ہیں، اس لیے میری تصویریں پوسٹ کر رہی ہیں۔ براہ کرم اس کی وضاحت کریں۔'