عوامی سواری بھی عوام کی پہنچ سے دور، ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

06:12 AM, 2 Nov, 2021

احمد علی
اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے ایک مرتبہ پھر اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ عوامی سواری ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 90 ہزار روپے سے بڑھا کر 94 ہزار 900 روپے کر دی گئی ہے۔ اٹلس ہونڈا کمپنی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس ساڑھے چھ ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سی بی 125 ایف کی قیمت دو لاکھ 12 روپے سے بڑھ کر دو لاکھ 18 ہزار 500 جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت دو لاکھ 67 ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ سی جی 125 ایس ای کی قیمت چھ ہزار پانچ سو روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 47 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی چار ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 97 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 1500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار پانچ سو روپے ہوگئی ہے۔ ہونڈا کا سب سے مشہور ماڈل سی جی 125 کی قیمت میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار پانچ سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 90 ہزار روپے سے بڑھ کر 94 ہزار 900 ہو گئی ہے۔
مزیدخبریں