بالی ووڈ کی پاکستان مخالف فلم، اداکار مذاق کا نشانہ بن گئے
10:34 AM, 2 Nov, 2021
ممبئی: (ویب ڈیسک) اداکار سدھارتھ ملہوترا کو پاکستان کے خلاف بنائی گئی نئی فلم بارے ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیا کیونکہ پاکستانیوں نے ٹویٹر پر ان کا مذاق بنا دیا ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ بالی وڈ کا بزنس ٹھپ ہو جائے اگر وہ اپنی فلموں میں پاکستان مخالفت دکھانا چھوڑ دے۔ کئی بھارتی اداکاروں کا کیریئر ہی اس لئے بنا کہ انہوں نے ایسی فلموں میں کام کیا جو پاکستان مخالف تھیں۔ ان لسٹ میں اب بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کو بھی شامل کر لیجئے جن کی آنے والی نئی فلم ''مشن مجنوں'' بھی پاکستان اور پاکستانیوں سے بھرپور نفرت کا اظہار کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/VirkSh786/status/1455435920149303299?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1455435920149303299%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fblog.siasat.pk%2Fsidharth-malhotras-anti-pakistan-movie-trolled-on-twitter%2F اس فلم کے بارے میں سدھارتھ ملہوترا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ '' پاکستان کے غیر قانونی ایٹمی عزائم کیخلاف انڈیا کے عظیم ترین آپریشن کیلئے تیار ہو جائیں''۔ یہ فلم آئندہ سال 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔ سدھارتھ ملہوترا کی نفرت سے بھری یہ ٹویٹ سامنے آتے ہی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ان کا خوب مذاق اڑایا۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں انڈیا کی ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں درگت کی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کر دیں۔ https://twitter.com/lostboyf9/status/1455432251941040130?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1455432251941040130%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fblog.siasat.pk%2Fsidharth-malhotras-anti-pakistan-movie-trolled-on-twitter%2F ایک صارف نے لکھا کہ سدھارتھ بھیا! اگلی مووی کرکٹ کر بنانا اور شاہین کے 6 پر 36 مارنا۔ فاطمہ عرفان نامی ایک ٹویٹر صارف نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سر، پاکستان کے ان ایٹمی عزائم کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ https://twitter.com/TheReview_PK/status/1455431800537370627?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1455431800537370627%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fblog.siasat.pk%2Fsidharth-malhotras-anti-pakistan-movie-trolled-on-twitter%2F ایک ٹویٹر صارف نے انیل کپور کی تصویر لگا کر میم بنائی کہ '' یہ کیا خبر ہے کہ گھوڑوں کی ریس میں گدھے بھی دوڑیں گے''۔ https://twitter.com/fatimairrfan/status/1455437629126742021?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1455437629126742021%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fblog.siasat.pk%2Fsidharth-malhotras-anti-pakistan-movie-trolled-on-twitter%2F خیال رہے کہ سدھارتھ ملہوترا کی فلم ''مشن مجنوں'' ایک جاسوسی تھریلر ہے جس کے لکھاری پرویز شیخ ہیں۔ اس فلم کی ڈائریکشن اسیم آرورا اور سمت بھاتیجا نے دی ہے جبکہ رونی سکرین والا نے اسے پرڈیوس کیا ہے۔ https://twitter.com/AxisofE/status/1455436649383350280?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1455436649383350280%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fblog.siasat.pk%2Fsidharth-malhotras-anti-pakistan-movie-trolled-on-twitter%2F