شاہ رخ خان کےعالیشان بنگلے ’منت ‘ کی قیمت کتنی ہے؟

12:22 PM, 2 Nov, 2021

احمد علی

ویب‌ڈیسک:‌کیا آپ جانتے ہیں شاہ رخ خان کے اس گھر کی مکمل کہانی کیا ہے؟ آج شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کو یہ کہانی سنانے جارہے ہیں۔

عید کا موقع ہو یا کنگ خان کی سالگرہ، انکے گھر’ منت ‘ے باہر مداحوں کا رش دیکھنے میں آتا ہے۔ ممبئی میں شاہ رخ خان کا بنگلہ ایک اہم مقام ہے۔ ممبئی آنے والوں کی وزٹنگ لسٹ میں شاہ رخ خان کے بنگلے ' منت' کا نام بھی شامل ہوتا ہے۔ یہاں آنے والے لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کہاں رہتے ہیں؟

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان نے یہ گھر کیسے خریدا؟ کیا آپ جانتے ہیں شاہ رخ خان کے اس گھر کی مکمل کہانی کیا ہے؟ آج شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کو ایسا ہی واقعہ سنانے جارہے ہیں۔ سال 1997 میں فلم 'یس باس' کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے پہلی بار یہ بنگلہ دیکھا۔ پہلی نظر میں ہی ان کا دل اس عالیشان گھر پر آ گیا۔

شاہ رخ خان نے گجراتی تاجر سے یہ گھر خریدنے کے متعلق ایک خواب دیکھا تھا۔ کنگ خان نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک دن یہ بنگلہ ضرور خریدیں گے. اس وقت منت میں گجراتی تاجر نریمن دباس رہتے تھے۔ تب منّت کا نام ولا ویانا ہوا کرتا تھا۔ شاہ رخ خان کا یہ خواب سال 2001 میں پورا ہوا، جب انہوں نے یہ بنگلہ بائی خورشید بھانو سنجنا ٹرسٹ سے خریدا۔

پراپرٹی ویب سائٹ ہاؤسنگ ڈاٹ کام کے مطابق اس وقت شاہ رخ خان نے اس بنگلے کے لیے 13.32 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔ شاہ رخ خان کے یہ گھر خریدنے کے بعد بھی یہ گھر 4 سال تک ولا ویانا رہا۔ لیکن پھر SRK نے اس گھر کا نام بدل دیا اور آج 21 سال بعد اس گھر کی قیمت 400 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں