پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس

09:47 AM, 2 Nov, 2022

احمد علی
اسلام آباد میں دھرنے اور جلسے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جلسہ اور دھرنا کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ، عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو کل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے یہ حکم دیا ہے کہ مجاز افسر کل عدالت کے سامنے پیش ہو۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست میں یہ مؤقف پیش کیا تھا کہ تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو لانگ مارچ کے لیے این او سی کی درخواست دی تھی۔ جب کہ 6 اور 7 نومبر کو جلسہ کرنے کے لئے بھی درخواست دی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔
مزیدخبریں