'آپ روئیں پٹیں یا چیخیں، حکومت تو اب شہباز کی ہے'

01:57 PM, 2 Nov, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ روئیں پٹیں یا چیخیں، حکومت تو اب شہبازشریف کی ہے اور یہی حقیقت ہے۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ شہبازشریف چور تھا تو ثبوت عدالتوں میں کیوں نہیں دیئے؟ شہبازشریف چور تھا تو تین سال برطانیہ کی عدالت میں ثبوت کیوں نہیں دیئے، رانا ثناء اللہ قاتل تھا تو ہیروئن کیوں ڈال کر گرفتار کیا؟۔کہاں گئی وڈیو؟ کہاں گئے ثبوت؟۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو آپ کی حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی ، نہ دیتے، احتساب کر رہے تھے تو پھر آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کیوں کی؟۔ مریم اورنگیزیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کے مقدمات صحیح تھے تو طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں حبس بے جا میں کیوں رکھا؟ مقدمات صحیح تھے تو عدالتوں نے بری کیوں کیا؟ انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے۔
مزیدخبریں