'عمران اپنے مارچ سے اب خود جان چھڑانے کیلئے بیک ڈور منتیں کر رہا ہے'
05:29 PM, 2 Nov, 2022
اسلام آباد: ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے مارچ سے اب خود جان چھڑانے کیلئے بیک ڈور منتیں ترلے کررہا ہے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی کا فسادی مارچ برے طریقے سے فلاپ ہوچکا ہے، عمران نیازی کا مارچ گزشتہ پانچ روز سے لاہور اور گوجرانوالہ کےگرد و نواح میں رینگ رہا ہے اور جلد ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا، عمران نیازی اسلام آباد کی طرف نہیں اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ عمران نیازی کے فسادی مارچ نے اب تک تین بے گناہ معصوم افراد کی جانیں لے چکا ہے جبکہ دس افراد اب بھی زخمی حالت میں زیر علاج ہیں، عمران نیازی اپنے مارچ سے اب خود جان چھڑانے کیلئے بیک ڈور منتیں ترلے کررہا ہے، عمران نیازی کے فسادی مارچ میں دو ہزار افراد بھی شریک نہیں جبکہ عمران نیازی ٹریفک کو اپنے مارچ کے شرکاء ظاہر کررہا ہے۔ اسلم غوری کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے مقدر میں ناکامی لکھی جاچکی ہے خواہ مخوا چیمپئن بننے کی کوشش کر رہا ہے،عمران نیازی کا وجود پاکستان اور اسکے معاشی و اقتصادی نظام کیلئے ناسور ہے، عمران نیازی نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں پاکستان کے معاشی نظام کا قتل عام کیا، پاکستان کا معاشی نظام مستحکم ہوتے ہی عمران نیازی کنٹینر پر چڑھ کر ایک بار پھر پاکستان کے معاشی نظام کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ عمران نیازی چاہے جتنی کوششیں کرلے وزیراعظم کا دورہ چین سعودی عرب سمیت کامیاب ہوگا،عمران نیازی اپنی کرسی کی حوس میں پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنا چاہتا ہے، عمران نیازی بیرونی ایجنٹ کا کردار ادا کررہا ہے۔