سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ

04:00 PM, 2 Nov, 2023

احمد علی
کراچی : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 82 ہزار 870 روپے ہوگئی ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت30 روپے کے اضافہ سے 2580 روپے ہوگئی۔ ادھر سونا عالمی منڈی میں 9 ڈالر کے اضافہ سے 2005 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
مزیدخبریں