الیکشن کمیشن نے 2سابق وزرائے اعظم کوطلب کرلیا

08:55 AM, 2 Nov, 2024

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے 2سابق وزرائے اعظم کوطلب کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اورمیاں نوازشریف کونوٹسز جاری کردیئے۔ الیکشن کمیشن نواز شریف کی درخواست پر سماعت 5نومبرکوکرے گا۔توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کوبھی نوٹس جاری  کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی۔

نواز شریف کی جانب سے درخواست دی گئی کہ عادل بازئی نے چھبیسویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ نہیں ڈالا، الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کے خلاف  تھریسٹھ اے کے تحت ریفرنس بھیجا گیا تھا جس پر اب الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ مسلم لیگ نواز کو طلب کیا  ہے۔

مزیدخبریں