ایک اورپاکستانی لڑکی کاطلاق کے بعدجشن،ویڈیووائرل

09:52 AM, 2 Nov, 2024

ویب ڈیسک: طلاق عام طور پر دو خاندانوں اور خاص طور پر مرد اور عورت کیلئے انتہائی تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے اور  شاید مڈل کلاس فیملی میں بیٹی کا گھر اجڑ جانا موت سے کم نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق  آج کل یہ ٹرینڈ چل نکلا ہے کہ چند لوگ ایسے بھی ہیں جو اس رشتے سے نجات ملنے پر باقاعدہ جشن کا انتظام کرتے ہیں۔ایسی ہی ایک مثال سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک لڑکی کو طلاق کی خوشی کا جشن مناتے دیکھا گیا۔

نیلے لباس میں ملبوس یہ لڑکی ’ہیپی ڈائیورس’ کے کیپشن سے سجاہوا کیک کاٹتی ہے۔ اور صرف بات سجاوٹ اور کیک کنٹنگ پر ختم نہیں ہوئی بلکہ اس لڑکی نے وہ دوپٹہ بھی کاٹ ڈالا جو آج کل لڑکیاں اپنے دولہا کے نام سے بنا ہوا  دوپٹہ ’فلاں کی دلہن’ گھونگھٹ کی صورت میں نکاح کے وقت پہنتی ہیں۔

واضح رہے کہ فی الحال لڑکی کا نام اور دیگر تفصیلات تو منظر عام پر نہیں آئی ہیں لیکن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شدید تنقید کی زد میں آگئی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ طلاق ایک تکلیف دہ تجربہ ہے اور اسے اس طرح جشن کے طور پر نہیں منانا چاہیے بلکہ اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔

ایک اور صارف نے لکھا،’شاید اسے دوبارہ شادی کرنی چاہیے تاکہ اس کا ایمان شادی اور اللہ پر بحال ہو جائے۔’

یہاں تک کہ  کئی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ لڑکی خوش ہونے کا دکھاوا کر رہی ہے مگر وہ اداس اور کھوئی ہوئی نظر آتی ہے۔ کچھ کا خیال تھا کہ اس کا شوہر خوش نصیب ہے کہ اس نے اس لڑکی کو طلاق دی جو شادی جیسے رشتے کا مذاق اڑا رہی ہے۔

مزیدخبریں