احتجاج کافیصلہ منسوخ،پی ٹی آئی نےنئی حکمت عملی تیارکرلی

10:31 AM, 2 Nov, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف احتجاج کے معاملات پر کشمکش کا شکار ہے جس کے باعث پی ٹی آئی نے ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ اعلان کردہ تمام جلسے اور احتجاجی مظاہرے منسوخ کیے جانے کا امکان ہے، 8 تاریخ کو پشاور میں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتاریوں اور دیگرمسائل سے بچنے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کی جگہ صوابی کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، دھرنا کم سے کم تین روز تک جاری رہے گا، دھرنے میں ملک بھر سے ورکرز اور رہنما شرکت کریں گے، دھرنے سے ہر روز مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ دھرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، دھرنے کے لئے 10 تاریخ کے بعد کسی موزوں دن کا انتخاب کیا جائے گا، دھرنا صوابی قیام و طعام کے مقام پر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں