کیا آپ جانتے ہیں کہ 1000 اے کیو آئی عبور کرنے کا مطلب کیا ہے؟ 

10:42 AM, 2 Nov, 2024

علی زیدی

ویب ڈیسک: (علی زیدی) لاہور میں آج ایئرکوالٹی انڈیکس 1000 سے بھی تجاوز کرگیا۔ جس کے بعد زندہ دلان کہلایا جانے والا شہر اب انسانوں کی رہائش کے قابل نہیں رہا۔ یہ صرف ایک جملہ نہیں بلکہ ایئرکوالٹی کے عالمی معیار کے بعد ماہرین اس بات پر متفق ہوتے ہیں۔ 

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 1000 اے کیو آئی عبورکرنے کا مطلب کیا ہے؟ ایئرکوالٹی انڈیکس ہے کیا اور کتنے پوائنٹس پر انسانوں کو کیا خطرہ ہے؟ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ 500 سے زیادہ اے کیوآئی اسکیل کی آخری کیٹیگری ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ فضا اب انسانوں کے لئے ناقابل رہائش ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس یا اے کیو آئی کیا ہے؟

ماہرین کے مطابق ایے کیو آئی یا ’ایئر کوالٹی انڈیکس‘ فضا میں آلودگی کے تناسب کو ناپنے کا ایک آلہ ہے جس کی مدد سے یہ بتایا جا سکتا ہے کہ کسی جگہ کی فضا کتنی صاف یا آلودہ ہے۔

اس کا اندازہ اے کیو آئی ناپنے والے میٹر کے ذریعے کیے جاتا ہے جو مختلف علاقوں میں فضا کی آلودگی جانچنے کے لئے نصب کئے جاتے ہیں۔ 

مختلف ممالک میں اس کو جانچنے کا طریقہ کار یا آلات مختلف ہوسکتے ہیں تاہم عالمی سطح پر قائم کردہ معیار کے مطابق اے کیو آئی کو کل چھ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ان کیٹیگریز کے مطابق:

•        صفر سے 50 تک اے کیو آئی کو صاف ستھری فضا مانا جاتا ہے جس سے کسی انسان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں۔

•        51 سے 100 تک بھی اے کیو آئی قابلِ قبول ہوتا ہے۔

•        تاہم 101 سے 150 تک جانے کی صورت میں ایسے افراد کو خطرہ ہو سکتا ہے جو پہلے سے بیمار یا کمزور ہوں۔

•        اے کیو آئی 151 سے تجاوز کرتا ہے تو یہ خطرہ عام لوگوں تک بڑھ جاتا ہے۔

•        جب اے کیو آئی 201 اور 300 کے درمیان ہوتا ہے تو ایسی فضا کو انسانوں کے لیے انتہائی غیر صحت مند تصور کیا جاتا ہے۔

•        AQI اسکیل کی آخری حد 500 ہے، جس کا مطلب ہے کہ حساب میں ایک نقطہ ہوگا جب AQI قدر خود PM2 کے 1000 g/m3 سے اوپر نہیں بدلے گی۔ 5 یا PM10۔ ایک بار جب رنگ کا کوڈ شدید زمرے کے اوپر پہنچ جاتا ہے، تو AQI قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ہے۔

اس کیٹیگری کو ’ہیلتھ الرٹ‘ میں شمار کیا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ہر ایک کے لیے صحت کے خطرات ہوں گے۔

اور جب یہ 300 سے تجاوز کر جائے تو فضا ’انتہائی خطرناک‘ تصور ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں ایمرجنسی صورتحال کی ہیلتھ وارننگ جاری کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں