پولیو وائرس کے مزید 2 کیس،مجموعی تعداد 45 ہوگئی

10:43 AM, 2 Nov, 2024

ویب ڈیسک: ملک میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیس سامنے آگئے جس کے بعد ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 45 ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہےکہ لکی مروت میں ایک بچی اور ڈی آئی خان میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق رواں سال ملک بھر میں اب تک بلوچستان سے 22، سندھ سے 12، کے پی سے 9 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق چاروں صوبوں کے 76 اضلاع میں پولیو وائرس ڈبلیو پی وی 1 کا انکشاف ہوا ہے، وائرس کا اتنے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ بچوں کی صحت کے لیے سنگین خطرے کا باعث ہے اور انہیں زندگی بھر کے لیے مفلوج کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں