لاہور میں اسموگ کی تازہ ترین صورتحال، ایئرکوالٹی انڈیکس میں معمولی بہتری

11:12 AM, 2 Nov, 2024

ویب ڈیسک: لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس ایک ہزار سے تجاوز کرنے کے بعد اب تازہ صورتحال سامنے آگئی ہے۔ جس میں اےکیو آئی میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس میں معمولی بہتری آئی ہے۔ ڈی ایچ اے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 900 کی سطح پر آگیا ہے۔ پہلے کی نسبت کچھ کمی ہوئی ہے۔ 

اسی طرح گلبرگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 870 ہونے سے فضا میں آلودگی کا تناسب کم ہوا ہے۔ جوہر ٹاؤن میں ائیر کوالٹی انڈیکس 890 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

مال روڈ اور انارکلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 850 تک پہنچ گیا، شہریوں کو سانس لینے میں کچھ آسانی ہوئی ہے۔ اسی طرح گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں فضائی آلودگی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں ائیر کوالٹی انڈیکس 800 تک پہنچ گیا ہے۔ 

طبی ماہرین نے شہریوں کو اب بھی احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک اور چشمے کا استعمال جاری رکھیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا امکان نہیں، آئندہ دنوں میں ائیر کوالٹی میں مزید بہتری متوقع ہے۔

فیصل آباد میں بھی اسموگ میں اضافہ: 

فیصل آباد میں سموگ میں اصافہ ہو رہا ہے۔ ائیر کوالٹی 395 تک جا پہنچا ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں کاغذی نظر آ رہی ہیں۔ 

دھواں پھیلانے والی فیکٹریوں اور گاڑیوں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کارروائیاں نہیں ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں