امیت شاہ پر سکھ رہنما کے قتل کے الزامات: بھارت میں کینیڈین سفارتکار کی طلبی،سخت احتجاج 

04:27 PM, 2 Nov, 2024

ویب ڈیسک: ہندوستان نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف لگائے گئے الزامات پر شدید احتجاج درج کرایا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہندوستانی حکومت نے ان الزامات کو بےبنیاد اور ناپسندیدہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ الزامات بھارت کی خود مختاری اور اس کے قانونی نظام پر حملہ ہیں۔ 

کینیڈا نے الزام لگایا تھا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ " کینیڈا کی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے کی سازش" کے پیچھے تھے۔ ہندوستانی حکام نے کینیڈا کی حکومت سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی ہے اور کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں