لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو خفیہ مقدموں میں گرفتار نہ کرنےکیلئےدرخواست دائر

06:55 PM, 2 Nov, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے مقدمات کی تفصیلات اور خفیہ مقدموں میں گرفتار نہ کرنے کے لیے درخواست دائر کردی ۔

تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،دائر درخواست میں وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اس  وقت نو مئی اور توشہ خانہ کیس میں جیل میں قید ہیں۔

خدشہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف نامعلوم مقدمات درج کیے گئے ہیں،بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا حکم دے ۔

مزیدخبریں