نواز شریف کے دورہ امریکا کی اصل وجہ سامنے آگئی

10:25 PM, 2 Nov, 2024

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کہا کہ  یہ دورہ طبی معائنے کے لیے ہے,امریکی حکام اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہیں.

تفصیلات کےمطابق نواز شریف نےامریکہ میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کا کہ امریکہ میں نواز شریف کا کہنا ہے کہ یہ دورہ طبی معائنے کے لیے ہے، امریکی حکام اور پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

وزارت عظمیٰ سے متعلق سوال پر نواز شریف نے گفتگو سے گریز کیا جس پر   نواز شریف نے کہا پاکستان واپسی پر سیاست اور حکومتی کارکردگی پر تفصیلی بات کروں گا،

وطن واپسی پر عوام اور ملکی حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

قبل ازیں نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے آئی ایم ایف سے ہاتھ ملایا اور پھر خدا حافظ بھی کہہ دیا تھا، لیکن تحریک انصاف عالمی مالیاتی ادارے کو واپس لے کر آئی۔

بڑے عرصے سے صبر کرکے بیٹھا ہوا ہوں، اسی لیے کہتا ہوں مجھے نہ چھیڑیں میں خاموش ہوں لیکن تہیہِ طوفان کرکے بیٹھا ہوا ہوں،خان صاحب ، ایک منصوبہ بتا دیں کہ یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی کیلئے شروع کیا تھا، پاکستان میں سب سے پہلی موٹروے کی بنیادمسلم لیگ (ن) اور نواز شریف نے رکھی، اور سب سے آخری موٹروے بھی مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف نے ہی بنائی۔

مزیدخبریں