ویب ڈیسک: بونیر کے علاقہ چغرزئی میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے کے باعث 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کےمطابق مسافر وین چغرزئی سے سواڑی جارہی تھی کہ ڈوما کس کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں گرگئی,پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ضلع اپر کوہستان میں شتیال کے مقام پر تیز رفتار بس کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے تھے, امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ حادثہ شتیال کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں گلگت بلتستان سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی مسافر بس درائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ۔
سردار علی امین گنڈاپور
ضلع بونیر کے علاقہ چغرزئی میں وین کھائی میں گرنے سے جانی نقصان پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے اظہار افسوس کیا، وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر اعلی نے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار،علی امین گنڈاپور کاکہنا تھا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی واقعہ پر اظہار افسوس کیا،گورنر نےوین حادثہ میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہارکیا، گورنر نے جاں بحق افراد کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔