عمر شریف کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار رنج وغم

11:48 AM, 2 Oct, 2021

حسان عبداللہ
کراچی (پبلک نیوز) سیاسی و سماجی شخصیات نے معروف اداکار و کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ عمر شریف کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ لیجنڈری کامیڈین کے انتقال کی خبر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی. کامیڈی کے بےتاج بادشاہ اور لیجنڈری اداکارعمرشریف جرمنی میں انتقال کر گئے، عمر شریف دل کے عارضے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے.وزیر اعظم عمران خان کا معروف اداکار و فنکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، کہا عمر شریف بے شمار صلاحیتوں کے مالک تھے اور فنون لطیفہ کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے، فن کے شعبے میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا. بلاول بھٹو بھی عمر شریف کے درجات کی بلندی لیے دعا گو،شیخ رشید کہتے ہیں ساری دنیا کو خوش رکھنے والا انسان آج دنیا کواداس کر کے چلاگیا. صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی معروف اداکار و کامیڈین عمر شریف کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا عمر شریف منفرد حس مزاح کے مالک تھے، عمر شریف نے کامیڈی کی دنیا میں اپنا علیحدہ مقام بنایا. وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاعمربھر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ کا تحفہ سجانے والے عمر شریف جنت کو عازم سفر ہوئے، قوم نے اپنےفنکار کو بہترین خراج تحسین پیش کیااور ثابت کیا کہ ہم فن اور فنکاروں سے محبت کرنے والی قوم ہیں ، عمر شریف کا نام پاکستان کے فنون لطیفہ کے انسائکلوپیڈیا میں ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائیگا. سابق صدر آصف زرداری نے عمرشریف کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا مرحوم عمرشریف کی فن کیلئےخدمات ناقابل فراموش ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار ، کہا سب کو ہنسانے والا آج سب کو رُلا گیا ہے ، عمر شریف دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان اور باکمال فنکار تھے ، انہوں نے پوری دنیا میں اپنے فن کی داد پائی ، فن اور شوبز کے لئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکے گا ، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین اور چاہنے والوں کو صبر دے۔ آمین گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا عمر شریف کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی غمگین اور دکھی ہے، میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت ، درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمر شریف نے ساری زندگی لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں، بیرون ملک بھی عمر شریف نے اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کیا ، فخر پاکستان عمر شریف ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا ۔ اسد عمر نے کہا سب کے لبوں پر مسکراہٹ لانے کی خداداد صلاحیت رکھنے والے عمر شریف اپنے انتقال سے سب کو رنجیدہ کر گئے. اللہ جنت نصیب کرے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسٹیج اداکارعمرشریف کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا عمرشریف کےانتقال کی خبرنےلاکھوں مداحوں کوسوگوارکردیاہے، چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنےوالافنکاراپنےچاہنےوالوں کودکھی کرگیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عمر شریف کے انتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے شعبہ فن میں عمر شریف کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا عمرشریف کی شعبہ فن کےلیےخدمات کوہمیشہ یادرکھاجائےگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عظیم کامیڈین عمرشریف کےانتقال پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا عمر شریف ایک عظیم اداکار تھے، عمر شریف کی فن مزاح میں خدمات دنیامیں یادرکھی جائیں گی۔
مزیدخبریں