فیصل آباد: میں چوری ڈکیتیاں عروج پر

12:00 PM, 2 Oct, 2021

شازیہ بشیر
فیصل آباد ( پبلک نیوز) شہر میں چوری ڈکیتیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث بچے خواتین سب جرائم میں ملوث ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے میں خاتون کی ساتھی مرد کے ساتھ ملکر موبائل دوکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ پبلک نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جس میں دونوں ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں ملزمان اسلحہ کے زور پر دوکان سے مبینہ اٹھارہ ہزار روپے اور ہینڈز فری چھین کر فرار ہوئے۔ رضااںاد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ،متاثرہ شہری کی اعلی حکام سے داد رسی کی اپیل۔
مزیدخبریں