شکارپور: ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ بچہ دم توڑ گیا

12:30 PM, 2 Oct, 2021

شازیہ بشیر
شکارپور (پبلک نیوز) ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ بچہ دم ٹوڑ گیا۔ ضلعے بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کی وبا پھر سے بڑھنے لگی ہے۔ گاؤں ڈکھن میں 3 سالہ بچہ عبدلغفار بروہی ایڈز کے مرض کے باعث دم ٹوڑ گیا ۔ زرائع کے مطابق مذکورہ بچہ کچھ عرصے سے ایڈز کے باعث علیل تھا۔ ضلعے بھر میں ایچ آئی وی ایڈز اسکرینگ ٹیسٹ کا عمل گزشتہ کئی ماہ سے بند ہے۔ ضلعے بھر میں عوام ایدز تشخیص کے لئے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ضلعے بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعے بھر میں اسکریننگ کیمپ قائم کرکے تشخیص کی جائے۔
مزیدخبریں