خاتون جج کو دھمکی کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
07:11 AM, 2 Oct, 2022
اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی اور حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عبوری ضمانت منظور کی ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر ان چیمبر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 10 ہزار کے مچلکے جمع کرانے اور عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے 7 اکتوبر تک ان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ گزشتہ روز خاتون جج کو دھمکی سے متعلق کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ہوئے تھے۔اس خبر کی اطلاع ملتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔ آج اسلام آباد ہائیکورٹ آج چھٹی کے روزبھی کھل گئی اور ہائیکورٹ ڈائری برانچ کا عملہ اور اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان ہائیکورٹ پہنچے تھے۔ عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی۔