انڈونیشیا: فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی،174 افراد ہلاک

08:40 AM, 2 Oct, 2022

احمد علی
انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں174 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق کنجوروہن اسٹیڈیم جاوا میں ہونے والے لیگ میچ میں اریما ایف سی کو پرسیبا سورابایا نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی تو اریما ایف سی کے سپورٹر نے مشتعل ہوکر گراؤنڈ میں ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ تصادم کے دوران پولیس نے مشتعل شائقین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی ، اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں لوگ دم گھٹنے اور بھگدڑ میں روندے جانے سے ہلاک ہوئے۔ انڈونیشیا کی وزارت صحت کے مطابق زیادہ تر افراد کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ انڈونیشیا کے صدر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا،جبکہ فٹبال لیگ کے صدر نے ایک ہفتے کیلئے تمام میچز ملتوی کر دیے۔ فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے اپنے حفاظتی ضوابط میں واضح کیا ہے کہ پولیس کوئی آتشی اسلحہ یا ’کراؤڈ کنٹرول گیس‘ نہیں لے جانی چاہیے اور نہ ہی اس کا استعمال کرنا چاہیے۔
مزیدخبریں